عمران یوٹرن کے بادشاہ ہیں ، مسلہ کشمیر نواز شریف ہی حل کریںگے :پر ویز رشید

عمران یوٹرن کے بادشاہ ہیں ، مسلہ کشمیر نواز شریف ہی حل کریںگے :پر ویز رشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نئے پاکستان کی ایک جھلک بھی پختونخواہ میں نہیں دکھا سکے،لوٹے لیڈروں کے ساتھ کونسا انقلاب آئے گا؟بلند و بانگ دعوے کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان کے ملتان میں ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ عمران خان یو ٹرن کے بادشاہ ہیں ،دھرنے میں رو رو کر او ر شہر شہر شعبدہ بازی دکھا کر عمران کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ڈرون حملوں کے خلاف انہوں نے امریکا کی مذمت کیوں نہیں کی اور ایسے حالات میں مزید انتشار پھیلا کر عمران کس کا ایجنڈہ پورا کر رہے ہیں؟ مسلم لیگ ن ملکی مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر عوامی خواہشات پر ردعمل دی گیا اور مسئلہ کشمیر بھی ایک دن میاں نواز شریف کی قیادت ہی حل کرے گی۔
پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -