کراچی :تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سوئے 2بچوں کو کچل کر ہلاک کر ڈالا ،2افراد زخمی
کراچی(خصوصی رپورٹ)کراچی میںتیز رفتار کار نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2بچوں کو کچل کر ہلاک کر ڈالا ،2افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر محنت کش لوگ فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا ۔
، کار تلے کچلے جانے سے 2بچے ہلاک ہو گئے جبکہ 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔واقعہ پر مشتعل افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے