مہمند ایجنسی ،شدت پسندوں سے جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ،3دہشتگرد ہلاک

مہمند ایجنسی ،شدت پسندوں سے جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ،3دہشتگرد ہلاک ...

                                  مہمند ایجنسی (آن لائن) یکہ غنڈ کے علاقے پڑانگ درہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکار شہید دو زخمی جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پڑانگ درہ میں جمعہ کی شام سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے تین شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

جھڑپ

مزید : علاقائی