کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(اے این این)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی اپیل پر ریاست بھر میں بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف یوم سیا ہ منایا گیا ۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔ بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر عوام نے لبیک کہتے ہوئے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور بھارتی افواج کے ظلم وجبر کے خلاف نعرے درج تھے ۔ دارالحکومت مظفرآباد میں بڑی تعداد میں مظاہرین سنٹرل پریس کلب جمع ہوئے جہاں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائز ر شوکت جاوید میر ، چیئرپرسن کشمیر کلچرل اکیڈمی تقدیس گیلانی ،چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسد حبیب اعوان ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مشتاق میر،شائق گیلانی ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مشتاق السلام ، عزیز غزالی ، مسلم کانفرنس کے یاسر نقوی ، مسلم لیگ ن کے راجہ فرخ ممتاز ، راجہ سعد اقبال ، جنید چغتائی ،نذیر انجم، مہاجرین جموں وکشمیر ، سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور یاداشت پیش کی ۔
یوم سیاہ

مزید :

علاقائی -