مودی پاک بھارت کشیدگی پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں ،بھارتی وزیر داخلہ

مودی پاک بھارت کشیدگی پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں ،بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم نریندر مودی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فوج اور سرحدی سکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی اطمینان بخش ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صرف ملکی سیاست پر نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری اور موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستانی حکام کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کرکے حالات کو بگاڑ رہی ہیں

 راجناتھ سنگھ

مزید : علاقائی