فیصل آباد ،رونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات میں6افراد قتل،2شدید زخمی

فیصل آباد ،رونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات میں6افراد قتل،2شدید زخمی ...

                                                 فیصل آباد،تاندلیانوالہ(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) مختلف نوعیت کے واقعات میں 6افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ لنڈیانوالہ کے نواحی چک 541گ ب میں گھریلو لڑائی کے دوران سلطان کلہاڑی لیکر والدہ کو مارنے لگا تو اس کے بڑے بھائی محمد خان نے کلہاڑی چھین کر سلطان ہی کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا سلطان شدید زخمی ہونے کے باعث طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا‘ ماموں کانجن کے نواحی چک 546گ ب میں زمین کے تنازعہ پر محمد نواز وغیرہ نے رشتہ داروں محمد اسلم اور محمد اشرف پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ان کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں محمد اسلم دم توڑ گیا جبکہ اشرف کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چھوٹا محمد والا میں بیٹے نثار احمد نے شراب پینے سے منع کرنے پر والد سردار کو ڈنڈے مار کر شدید زخمی کر دیا ا۔

س کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتاندلیانوالہ کے نواحی چک میں بدچلنی کے شبہ پر دیور نے بھابھی اور بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہو گئی ۔چک 423گ ب کے فلک شیر کو اپنے بھائی نوشیر کی بیوی اور بھتیجوں پر شبہ تھا ،45سالہ معراج بی بی‘ 21سالہ صوبیہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ صوبیہ تاحال تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ حسن پورہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے پھندالگا کر 40سالہ شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے رضیہ بی بی سے تفتیش کی تو اس نے شوہر عبدالرزاق کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

6افراد قتل

مزید : علاقائی