لاہور میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل انیس الرحمن کے لئے ایوارڈ

لاہور میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل انیس الرحمن کے لئے ایوارڈ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن نے لاہور میں جرمنی کے آنریری قونصل جنرل میئر انیس الرحمن کو ”فیڈرل کراس آف میرٹ“ کا ایوارڈ دیا، یہ ایوارڈ ڈاکٹر انیس الرحمن کو جرمن سفیر کی رہائش پر ایک عشائیہ میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیس کی بطور آنریری قونصل جنرل خدمات کو سراہا گیا اور دونوں ملکوں کو قریب تر لانے میں اُن کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی گئی، ”آرڈر آف میرٹ“ جرمن حکومت نے 1951ءمیں قائم کیا تھا اور یہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے، یہ اعتراف خدمت کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

ایوارڈ

مزید : صفحہ اول