عوام بہتر مستقبل کی امید لگائے عمران کیساتھ کھڑے ہیں، محمود الرشید

عوام بہتر مستقبل کی امید لگائے عمران کیساتھ کھڑے ہیں، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب و تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمران عوامی ریفرنڈم کے سامنے سرنڈر کر دیں، ری الیکشن ہی بحران کا واحد حل ہے، جنوبی پنجاب نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا،ری الیکشن کے اعلان میں مزید تاخیر ہوئی تو پھر الیکشن کی تاریخ کوئی اور ہی دے گا، گو نواز گو تحریک کھیتوں کھلیانوں تک پہنچ گئی، جنوبی پنجاب کے باشعوراور استحصال کا شکار عوام بہتر مستقبل کی امید میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں سے شہر اور دیہات کا فرق ختم ہو گیا ،ہر سطح پر عوام تبدیلی اور نوجوان میرٹ پر روزگار چاہتے ہیں ،سماجی انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کے سواءکوئی اور یقینی نہیں بنا سکتاکیونکہ حکمرانوں کا ہاتھ خزانے پر جبکہ عمران خان کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہے، گزشتہ روز انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران بڑی تیزی کے ساتھ عوامی حمایت کھورہے ةٰں
میاں محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -