عمران کے لاڑکانہ میں جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی مسئلہ نہیں،قمرزمان کائرہ

عمران کے لاڑکانہ میں جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی مسئلہ نہیں،قمرزمان کائرہ

 لاہور(اے این این) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لاڑکانہ میں جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی مسئلہ نہیں، پورا ملک ہر سیاستدان کے جلسے ، جلوسوں کیلئے کھلا ہے، پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کا اتحاد عمران خان اور طاہر القادری کے عزائم کے خلاف تھا اسی لئے دونوں کو تکلیف دہ لگ رہا ہے۔ عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے 21 نومبر کولاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان پیپلزپارٹی کیلئے پریشانی کاباعث نہیں ہے۔ عمران خان کیلئے پورا ملک کھلا ہے وہ جہاں چاہیں جلسے ، جلوس کریں۔ ملک کے ہر سیاستدان کیلئے ہر شہر اورقصبہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جلسے جلوسوں میں نہ پہلے رکاوٹ ڈالی ہے نہ آئندہ ڈالیں گے۔ ہم صرف اپنے لیے نہیں باقیوں کیلئے بھی آزادی مانگتے ہیں۔ عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد جانے اور ریڈ زون داخلے کی بھی ہم نے حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کو سندھ حکومت سیکورٹی فراہم کرے گی۔

 کائرہ

مزید : صفحہ آخر