قادر گیلانی کا سکیورٹی گارڈ شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

قادر گیلانی کا سکیورٹی گارڈ شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے شہری کے قتل کے الزام میں گرفتار سابق وزیر اعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے سیکیورٹی گارڈ محمد خان کوشناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ملزم محمد خان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالتی سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم محمد خان نے ملک طاہر کو حملہ آور سمجھ کر ہوائی فائرنگ کی مگر نشانہ چوکنے سے گولی اسکی آنکھ میں لگی ،ملزم کا ارادہ قتل کا نہیں تھا لہذا جسمانی ریمانڈ نہ لیا جائے۔تھانہ ڈیفنس پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پوچھ گچھ اور شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ د یا جائے۔
جیل منتقل

مزید :

صفحہ آخر -