لاہور ہائیکورٹ بار ، بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد متفقہ طور پرمنظور

لاہور ہائیکورٹ بار ، بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد متفقہ طور پرمنظور

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے سیالکوٹ اور شکر گڑھ بارڈر پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پرمنظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ،اس مسئلے کو فوری طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور شہدا کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔بھارت فائرنگ کر کے عالمی قوانین کو پامال کر رہا ہے اور معصوم پاکستانیوں کا خون بہا رہا ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ملک بھر کے عوام بھارتی جاحیت کے خلاف متحد ہیں۔ ہائیکورٹ بار کا اجلاس سیالکوٹ و شکرگڑھ باڈرزایریا میں بھارتی افواج کی جانب سے بلا جواز اشتعال پسندانہ فائرنگ و بمباری کے خلاف اور اسکے نتیجہ میں شہید ہونیوالے معصوم اور نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے میاں محمد احمد چھچھر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،چودھری ذوالفقار علی سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ، راشد لودھی ایڈووکیٹ ، اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

قرارداد

مزید : صفحہ آخر