لاہور ہائیکورٹ نے سٹی لاءکالج کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق بحال کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سٹی لاءکالج کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق بحال کر دیا ...

                                             لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہو رہائیکورٹ نے سٹی لاءکالج کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق مشروط طورپربحال کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی رقم پنجاب یونیورسٹی کو ادا کی جائے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سٹی لا کالج کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی نے کالج کا یونیورسٹی سے الحاق ختم کر دیا ہے اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے، انہوں نے استدعا کہ پنجاب یونیورسٹی کو الحاق ختم کرنے اختیار نہیں ہے لہذا پنجاب یونیورسٹی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے، پنجاب یونیورسٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سٹی لا ءکالج کا رقبہ پاکستان بار کونسل اور یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق نہیں ہے جس کی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کالج کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق مشروط طور پر بحال کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایک لاکھ روپے جرمانے کی رقم پنجاب یونیورسٹی کو ادا کی جائے۔

سٹی لاءکالج

مزید : صفحہ آخر