بڑے گھروں پر ٹیکس کیخلاف دائر مزید 3 درخواستوں پر حکم امتناعی

بڑے گھروں پر ٹیکس کیخلاف دائر مزید 3 درخواستوں پر حکم امتناعی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دو کینال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر مزید 3 درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے خالد نعیم سمیت تین شہریوں کی لگژری ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ حکومت پہلے ہی بڑے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہی ہے مگر اسکے باوجود لگژری ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانونی طور پر ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔اٹیکس کے خلاف دائر مزید تین درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

حکم امتناعی

مزید : صفحہ آخر