چیف سیکرٹری ہسپتال کے بدلے اراضی نہ دینے کیخلاف عرضداشت نمٹائیں،ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو شالامار ہسپتال کے بدلے محکمہ ریلوے کو متبادل اراضی نہ دینے کے خلاف درخواست پر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے محکمہ ریلوے کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ شالامار ہسپتال کی تعمیر کیلئے پنجاب حکومت نے محکمہ ریلوے سے18ایکڑ اراضی حاصل کی تھی مگر 38برس گزرنے کے باوجود ابھی تک صوبائی حکومت نے محکمہ ریلوے کو متبادل اراضی فراہم نہیں کی اور معاملے کو مسلسل لٹکایا جا رہا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو محکمہ ریلوے کو متبادل اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ تمام فریقین کو سن کر دو ماہ میں محکمہ ریلوے کی اراضی کے معاملے پر واضح فیصلہ جاری کیا جائے۔
عرضداشت