پلڈاٹ نے گورننس کے معیار کے حوالے سے تجزیاتی کتاب جاری کر دی

پلڈاٹ نے گورننس کے معیار کے حوالے سے تجزیاتی کتاب جاری کر دی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پلڈاٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی طرزِ حکمرانی کے معیار کے حوالے سے ماہرین کے تجزیے پر مبنی کتاب جاری کر دی ۔کتاب میںممتاز ماہرین کے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی طرز ِ حکمرانی کے مختلف حصوں پر مدلل اشارے ہیں ۔ماہرین کے تجزیہ کا یہ مجموعہ پلڈاٹ کے ”پاکستان میں گورننس کا معیار “کے نئے تجزیہ کا حصہ ہے۔گورننس کے اندازے کے اس عمل کا مقصد قطعی طور پر کسی مخصوص حکومت سے نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد منتخب شدہ وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ہے تاکہ یہ اپنے طرز ِ حکمرانی میں بہتری لا سکیں۔پلڈاٹ سائنسی بنیاد پر حکومتوں کی کارکردگی پر مبنی جمع شدہ مواد کی بنیاد پر 2014کے آخر میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے پہلے سال کی معیار کے حوالے سے رپورٹ جاری بھی کرے گا۔ماہرین نے اس کتاب میں امن و امان ، ملکی استحکام، داخلی سکیورٹی ، قانون پر عملدرآمد،قومی سلامتی، خارجہ پالیسی،ایجوکیشن، صحت ِ عامہ، انسدادِ کرپشن ، توانائی پیداواراور تقسیم، ٹیکس ادائیگیاں،افراطِ زر، بیروزگاری، نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی، پانی کے ذرائع کے ترقیاتی منصوبے، ماحولیات کا بچاﺅ، قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا ہے ۔حکومتوں کے گورننس کے معیار پر مبنی کتاب میںچیئرمین اینڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسر ایڈوائزری کونسل عبد اللہ یوسف،نائب صدر پاکستان انویرونمنٹ لاءایسوسی ایشن احمد عالم، ایڈوائزرانرجی اینڈ واٹر یونٹ ارشد عباسی،سابق ماہر تعلیم یونسکو ارشد سعید خان ، منیجنگ ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریفارمز حافظ اے پاشااور دیگر ممتاز ماہرین محمد فیاض،مصدق عباسی،سلمان بشیر،شمس الملک،شعیب سڈل اورظفر اقبال قادراور ڈاکٹر زیگم حبیب کی آرا ءشامل ہیں۔

پلڈاٹ

مزید : صفحہ آخر