ائیر کموڈو ر رانا محمد عمران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ائیر کموڈو ر رانا محمد عمران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد (آن لائن) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈوررانا محمد عمران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیر وائس مارشل رانا محمد عمران نے جنوری1983 میں پاکستان ائیر فورس کی انجےنئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی ۔آپ ائیر کرافٹ مینو فیکچرنگ فیکٹری کامرہ میں JF-17کو پروڈکشن پراجیکٹ کے چیف انجینئر اور میراج ریبلڈ فیکٹری، کامرہ میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرکے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ ائیرہیڈ کوارٹراسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ائیرکرافٹ انجےنئرنگ ) اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (گراو¿نڈ انجیئرنگ) تعینات رہے۔ آپ نے ائیرو سپیس انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری اور وار سٹڈےز مےں بی ایس سی آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

 ائیر کموڈو ر

مزید : صفحہ آخر