سعودی ائیر لائن سے آنے والے حجاج کرام آب زم زم کے بغیر واپس آنے پر اُداس

سعودی ائیر لائن سے آنے والے حجاج کرام آب زم زم کے بغیر واپس آنے پر اُداس


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی ائیر لائن کی بے حسی10کلو زم زم لانے پر پابندی لگا دی،سعودی ائیر لائن کے تحت آنے والے حجاج کرام آب زم زم کے بغیر واپس آنے پر اُداس،سعودی ائیر لائن کے ساتھ ساتھ حج آرگنائزر پر چڑھائی،حج کا انمول تحفہ آب زم زم ہے اگر وہ بھی ہم نہ لا سکے تو کیا کریں گے ، حاجی کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،حج آرگنائزر کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن نے ہمیں آگاہ نہیں کیا کہ 10کلو کے کین پر پابندی ہے ہم نے 10کلو کے حساب سے فی حاجی کو فری تحفہ دیا ہے اور اس کے مطابق حاجی واپسی پر ائیر پورٹ پر اپنے سامان کے ساتھ آب زم زم کا کین لے کر گیا ہے ،اگر ائیر لائن نے زیادتی کی ہے تو اس میں حج آرگنائزر کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے البتہ ائیر لائن نے زیادتی کی ہے،انہیں جدہ ائیر پور ٹ پر رہنمائی کے لیے مناسب اقدام کرنا چاہیے تھا اور حجاج اکرام کی رہنمائی اور سامان کی بکنگ کے لیے کوئی مناسب رہنمائیاور انتظام نہیں ہے اگر ہم 10کلو کا کین پیک کروا کر دے سکتے ہیں تو5کلو کا کین دینے میں ہمیں کیا تکلیف ہو سکتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر