پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں منظو وٹو کے تحت کام کریں گی، امین فہیم

پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں منظو وٹو کے تحت کام کریں گی، امین فہیم


لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر پیپلزپارٹی (پارلیمنٹیرین) مخدوم امین فہیم کی ہدایات کے مطابق سنٹرل پیپلز پارٹی کے مر کزی سیکریٹریٹ میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق سٹی ، ضلعی اور ڈویثرنل کی سطح پر کام کرنے والی پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی کے تحت کام کریں گی۔ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پنجاب میں الائیڈ ونگز، پی ایس ایف، پی وائی او، لیبر ونگ، ویمن ونگ اور ہیومن رائٹس ونگ بھی صدر پیپلز پارٹی پنجاب منظور وٹو کی زیر قیادت کام کریں گی۔ پولیٹیکل سیکرٹری نے اس ضمن میں تمام متعلقہ تنظیموں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ پارٹی کے عہدیداروں نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات کی اور انکو مبارکباد دی کہ ان ہدایات کے عمل سے پارٹی کو ہر سطح پر فعال بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوٹیفکیشن سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پارٹی ہائی کمانڈ کو میاں منظور احمد وٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

امین فہیم

مزید : صفحہ آخر