انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان،70725 امیدوار کامیاب قرار

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان،70725 امیدوار کامیاب قرار


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انٹرمیڈیٹ پارٹ I سالانہ امتحان 2014 کے نتائج کا اعلان ،70 ہزار 7 سو 25 امیدوارکامیاب ،سالانہ امتحان میں 1,34,585 امیدواران نے شرکت کی،64 ہزار سے زائد طالبعلم کو ناکامی کا سامنا،کامیابی کا تناسب 52.55 فیصد رہا ۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحان میں 64392 لڑکوں نے شرکت کی جن میں سے 26954 امیدواران کامیاب ٹھرے اس طرح لڑکوں میں کامیابی کا تناسب 41.86 فیصد رہا جبکہ 70193 شرکت کرنے والی لڑکیوں میں سے 43771 نے کامیابی حاصل کی اس طرح لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب 62.36 فیصد رہا ۔ طلبہ و طالبات اپنے نتائج بذریعہ 80029 پر SMS کر کے اور www.biselahore.comسے حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدوار اپنی جوابی کاپیوں کی پڑتال کے لئے 15 یوم کے اندر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔

نتائج کا اعلان

مزید : صفحہ آخر