قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کا جام پور حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کا جام پور حادثہ میں جاں بحق ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر جام پور انڈس ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی ہسپتال میں عیادت کی۔ سردار شیر علی گورچانی نے جام پور میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے 25 افراد کی جام پور ہسپتال میں عیادت کی اور ہسپتال کی اورانتظامیہ کوہدایت دی کہ زخمیوں کو ہر طرح کی مفت طبی امدادبلا تعطل فراہم کی جائیں بعدازاں قائمقام سپیکر نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے7 افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کیا ۔سردارشیر علی گورچانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے جاں بحق اور زخمی افراد کی مالی امداد کی سفارش بھی کی ہے۔

اظہارتعزیت

مزید : صفحہ آخر