،سندھ:سی این جی اسٹیشنز اگلے ہفتے 3 دن 24 گھنٹے کیلئے بند

،سندھ:سی این جی اسٹیشنز اگلے ہفتے 3 دن 24 گھنٹے کیلئے بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اگلے ہفتے منگل، جمعرات اور ہفتے کو صبح8 بجے سے 24,24گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ ہفتے کراچی سمیت اندرون سندھ کے لئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ جس کے تحت سندھ میں فلنگ اسٹیشنز منگل صبح 8 بجے سے بدھ صبح8ٹھ بجے تک بند ہونگے ، جبکہ دوسری بندش جمعرات صبح 8 بجے سے جمعہ صبح 8 بجے تک ہوگی۔ اور تیسری بندش ہفتہ صبح 8 بجے سے اتوار صبح 8 بجے تک کی جائے گی۔ ایسایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے فلنگ اسٹیشنز کو گیس فراہمی مزید اڑتالیس گھنٹوں کے لئے بند کردی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر