ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان

گوجرانوالہ ( بےورورپورٹ ) ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (سالانہ)2014ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔امتحان مذکور میں مجموعی طور پر112852 اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے 45465 اُمیدوار کامیاب ہوئے ۔ اس طرح مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 40.28فی صد رہا۔تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ (لڑکے ) میں3631اُمیدوارشامل امتحان ہوئے۔1899 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 52.31فیصد رہا۔پری میڈیکل گروپ (لڑکیاں ) میں11545اُمیدوارشامل امتحان ہوئیں۔ 6929 کامیاب قرار پائیں اور کامیابی کا تناسب 60.03فی صد رہا۔پری انجینئرنگ گروپ (لڑکے ) میں8714اُمیدوارشامل امتحان ہوئے۔4385 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 50.33فی صد رہا۔پری انجینئرنگ گروپ (لڑکیاں ) میں3511اُمیدوارشامل امتحان ہوئیں۔2227 کامیاب قرار پائیں اور کامیابی کا تناسب 63.43فی صد رہا۔کامرس گروپ (لڑکے ) میں9243اُمیدوارشامل امتحان ہوئے۔2178 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 23.56فی صد رہا۔کامرس گروپ (لڑکیاں ) میں7184اُمیدوارشامل امتحان ہوئیں۔3731 کامیاب قرار پائیں اور کامیابی کا تناسب 51.93فی صد رہا۔جنرل سائنس گروپ (لڑکے ) میں7283اُمیدوارشامل امتحان ہوئے۔1861 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 25.56فی صد رہا۔جنرل سائنس گروپ (لڑکیاں ) میں7767اُمیدوارشامل امتحان ہوئیں۔3780 کامیاب قرار پائیں اور کامیابی کا تناسب 48.67فی صد رہا۔ہومینٹیز (آرٹس)گروپ (لڑکے ) میں16048اُمیدوارشامل امتحان ہوئے۔2647 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 16.49فی صد رہا۔ہومینٹیز(آرٹس)گروپ (لڑکےاں) میں 37926اُمیدوارشامل امتحان ہوئیں۔15828 کامیاب قرار پائےں اور کامیابی کا تناسب 41.73فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ نتائج

مزید : صفحہ آخر