انا،ضد اور اقتدار کےلئے عمران خان نے ملکی معیشت کو دا¶ پر لگا دیا ،زعیم قادری

انا،ضد اور اقتدار کےلئے عمران خان نے ملکی معیشت کو دا¶ پر لگا دیا ،زعیم قادری

لاہور(خصو صی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ انا ، ضد اور اقتدار کے لئے عمران خان نے ملکی معیشت کو دا¶ پر لگا دیا ہے-ملتان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہے گا-قلعہ ملتان کو سر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی، باشعور عوام نے جھوٹے الزام کی سیاست کرنے والے عمران خان کو مسترد کردیا -سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما¶ں کو صرف تقاریر کرنے کا شوق ہے ، ان کے پاس تبدیلی اور ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں-میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والے پشاور میں میٹروبس شروع کرکے محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کی پیروی کررہے ہیں-سسٹم کو ڈی ریل کرنے والے ہرگزعوام کے دوست نہیں ہوسکتے ،لندن پلان کی ناکامی نے کزنز کو حواس باختہ کردیا ہے -زعیم قادری نے شاہ محمود بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے شاہ محمود جلد ”گو عمران گو“ کے نعرے لگاتے نظر آئیں گے-عوام عمران خان اور شاہ محمود کی ڈرامے بازیوں کو خوب سمجھتے ہیں ، شاہ محمود برسوں اقتدار سے چمٹے رہے مگر انہوں نے اہل ملتان کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا- محمد شہباز شریف ملتان کے لوگوں کے دکھ درد اور مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ہر وقت ان کی مدد کے لئے کوشاں رہتے ہیں-

زعیم قادری

مزید : صفحہ آخر