پنجاب،24 گھنٹوں میں 682ٹریفک حادثات،259شدید زخمی

پنجاب،24 گھنٹوں میں 682ٹریفک حادثات،259شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 682ٹریفک حادثات میں 259 شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ259افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں308ڈرائیورز ،28م عمرڈرائیور ، 450 مسافر اور 123 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ114ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔
جن میں صوبائی درالحکومت128متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 65حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل881متاثر ہونے والوں میں سے669مرد اور212خواتین شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -