تربیتی کورسز میںوارڈن محمد وسیم اور فرخ فاروق کی نمایاں پوزیشن

تربیتی کورسز میںوارڈن محمد وسیم اور فرخ فاروق کی نمایاں پوزیشن

لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطےب حفےظ چےمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وارڈنز کی مختلف شعبوں میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔آسٹریلیا کی زیمٹاز انٹرنیشنل فرم نے دی اربن یونٹ اور پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے تعاون سے تربیتی کورسز کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس کے دوٹریفک وارڈنز محمد وسیم خلیل اور فرخ فاروق نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرک ٹریفک سگنلز کو کنٹرول کرنے کیلئے انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) ،سکیٹس(SCATS) اور انٹیلی جینٹ ویڈیو سرویلنس (IVS) جیسے جدید سوفٹ ویئر کو متعارف کروانے اور شہر کی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے انکے استعمال بارے خصوصی کورسز کا اہتمام کیا گیا ان کورسز میں وارڈنز سمیت ٹرانسپورٹ اور IT کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے حصہ لیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز نے انتہائی محنت اور لگن سے ان کورسز کے پروگرامز سوفٹ وئیر اور ہارڈوئیر کی تربیت مکمل کی۔ ان کورسز کے اختتام پر زیمٹاز انٹر نیشنل فرم نے ٹریفک وارڈنزوسیم خلیل اور فرخ فاروق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازاجو سٹی ٹریفک پولیس کیلئے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی کیلئے بھرپور کردار اداکریں۔

مزید : علاقائی