ننکانہ: مختلف حادثات میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

ننکانہ: مختلف حادثات میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میںمیاں بیوی اور بچوں سمیت10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 586سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 35سالہ مقصود احمدشدید زخمی ہوگیا۔ ریلوے روڈ ننکانہ صاحب پر دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 18سالہ پرویز اقبال شدید زخمی ہوگیا۔ ننکانہ بچیانہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد 22سالہ اسد پرویز، 15سالہ محمد اکرم اور 25سالہ وقار احمد شدید زخمی ہوگئے۔ مانانوالہ بائی پاس کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ جاوید اس کی بیوی ثریا بی بی، 18سالہ بیٹا آصف اور 5سالہ بیٹی تحریم شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں ٹھٹھہ نولاں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 45سالہ عرفان علی شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوںکو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

مزید : علاقائی