صوبائی دارالحکومت، آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

صوبائی دارالحکومت، آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جگہوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا ۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ میں شہری اعجاز گھر میں آگ لگنے سے ایک کمرہ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ شریف پورہ مناواں میں شہری عارف کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر کا کچن مکمل طور پر جل گیا اسی طرح سے ہنجروال کے علاقہ میںموجودموٹر سائیکل ورکشاپ میں رکھے چھوٹے سلنڈر کے پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے وہاں رکھا سامان جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید : علاقائی