صوبائی دارالحکومت،دو افراد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی

صوبائی دارالحکومت،دو افراد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی

لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی ۔پولیس نے دونوں افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں ۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاﺅن کے رہائشی محمد عتیق نے گزشتہ روز اپنے گھر یلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ۔حالت غیر ہونے پر گھر والے اسے قریبی ہسپتال میں لے کر گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔اسی طرح سے نواں کوٹ کے رہائشی محمدصدیق کی نعش مقامی افراد کو اس کے گھر کے قریب ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے اجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پرواضح ہو گی البتہ ظاہری طور پر یہ خودکشی کے کیس معلوم ہوتے ہیں۔

مزید : علاقائی