ساندہ،سسرال میں موجود نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق

ساندہ،سسرال میں موجود نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)ساندہ کے علاقے شادی شاہ میں 24سالہ نوجوان سسرالیوں کی چھت سے گر کر پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جبکہ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر کو اس کے سسرال والوں نے چھت سے دھکا دے کر قتل کیا ہے۔، بتایا گیا ہے کہ عامر گڑھی شاہو کے علاقہ انجن شیڈ کا رہائشی تھا اور اپنے سسرالیوں کے گھر واقع ساندہ میںشادی میں شرکت کے لئے آیا ہوا تھا کہ اچانک چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا جس کی وجہ سے عامر کے سسرال والے فورا ہی گھر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے ہیں اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گئے کہ یہ قتل ہے یا حادثہ جبکہ عامر کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عامر کو اس کے سسرال والوں نے اس چھت سے دھکا دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کر وا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی