قصور: ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا

قصور: ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا

قصور(بیورورپورٹ)قصور اوراس کے نواح مےں ڈکیتی راہزنی اور چوی کی وارداتوں میں ڈاکو 5لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز ،نقدی رقم،موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پرانا لاری اڈا قصور میں محمد عرفان کے موبائل شاپ میں داخل ہونیوالے نا معلوم چور 24موبائل فونز،اور 30ہزار روپے کی نقدی ،لیکر فرار ہو گئے ۔اندرون موری گیٹ قصور میں محمد افضال کی حویلی میں کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر چلتے بنے ۔چھانگا مانگا کے علاقہ ڈوبہ کے قریب ناکہ زن ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سار خالد حسین کو اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی رقم،موبائل فون اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ۔ محلہ اسلام پورہ پھولنگر میں نا معلوم چور بلال پان شاپ سے ایل لاکھ روپے کی نقدی ،چوری کرکے لے گئے۔جبکہ الہٰ آباد میں کراچی آٹو سٹور میں داخل ہونیوالے چور نقدی رقم لیکرفرار ہو گئے پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

مزید : علاقائی