پی آئی اے کا فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا

پی آئی اے کا فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا
پی آئی اے کا فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں کاک پٹ کریوکو6 ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ کاک پٹ کریو کو گزشتہ 6 ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں، اب پالپا نے کپتانوں سے کہہ دیا ہے کہ ان کی مرضی ہے کہ جہاز اڑائیں یا نہ اڑائیں، کپتانوں کو غلط اقدامات سے روکا لیکن اب پانی سر سے گزرچکا ہے، ڈیڈ لائنزکے باوجود50 فیصد ادائیگیاں نہیں کی گئیں ، ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کپتان احتجاج کی آخری حد تک جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے پالپا کے کچھ مطالبات بھی تسلیم کرلیے ہیں ۔پالپا کاکہنا ہے کہ پائلٹ اور کاک پٹ کریوکے باقی الاﺅنسزکی جلد ہی ادائیگی کردی جائے، فضائی آپریشن جمعے کی رات تک معمول کے مطابق جاری رہا ، انتظامیہ نے اس حوالے سے ہفتہ کو اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں