پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک
پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

  

اوچ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولپور کے نزدیک اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو ان کے ساتھیوں نے تھانہ نوشہرہ کی پولیس کی حراست سے چھڑالیا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کا تعاقب کیا اور اوچ شریف میں بکھری کے علاقے کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت قاری نذیر احمد، احسان اللہ فہد اور غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور یہ 3 ماہ قبل نماز تراویح کی ڈیوٹی پر معمور 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید : بہاول پور /اہم خبریں