مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر،پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر،پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا
مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر،پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

  

 اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کینٹ کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی ایک تیز رفتار مسافر بس نے ایک پولیس موبائل کو ٹکر کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

مزید : اوکاڑہ