رینجرز سرچ آپریشن میں دھماکہ خیز مواد برآمد، دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی

رینجرز سرچ آپریشن میں دھماکہ خیز مواد برآمد، دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی
رینجرز سرچ آپریشن میں دھماکہ خیز مواد برآمد، دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کی پی آئی بی کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا، دوسری جانب لیاری میں گینگ وار کے ملزمان کے دستی بم حملے میں پولیس انسپکٹر اور رینجرز افسر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران پی آئی بی کالونی میں ایک مکان سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد زمین کے اندر چھپایا گیا تھا۔ دوسری جانب لیاری افشانی گلی کے قریب گینگ وار کے ملزمان نے سرچ آپریشن میں مصروف پولیس اور رینجرز ہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کر دیا، حملے میں ایس ایچ او کلاکوٹ اور رینجرز کا ایک افسر زخمی ہوگیا ۔
ادھر سچل میں پولیس نے مقابلے میں دو ڈاکوﺅں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ دوسری طرف کورنگی زمان ٹاﺅن میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکوﺅں نے ایک پولیس اہلکار ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔مزید برآں بلدیہ سعید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔