انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے،حقیقت چھپارہی ہے:شاہ محمود

انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے،حقیقت چھپارہی ہے:شاہ محمود
انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے،حقیقت چھپارہی ہے:شاہ محمود

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے اورحقیقت چھپا رہی ہے، سٹیڈیم میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، کچھ دیر بعد لائحہ عمل طے ہوگا۔

شہر او لیا ءمیں نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بوکھلائی ہوئی ہے اور حقیقت چھپا رہی ہے جب کہ پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، سٹیڈیم میں کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس بند کرنے کا کس نے کہا تھا،اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے، جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی، اگر انتظامیہ غفلت قبول کرنے کو تیار نہیں تو چھٹی پر چلی جائے، ملتان جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی،نمازجنازہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید : ملتان /اہم خبریں