کامرس کی عالمی عدالت میں ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کیخلاف سماعت ملتوی
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری رہی۔تفصیلات کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ کی لیزکی منسوخی کے خلاف کنیڈا اورچلی کی کمپنیوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے جس کے دفاع کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندے اوربلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بذات خود موجود ہیں۔ اپیل میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلا کے پینل کی سربراہی کررہی ہیں۔ریکوڈک پروجیکٹ لیزکے2اہم گواہ معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر اگلی سماعت پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔