ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک رضا کار جاں بحق ہوگیا

ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک رضا کار جاں بحق ہوگیا
ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک رضا کار جاں بحق ہوگیا

  

 کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہاٹ کے سرحدی علاقے سپاہ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن لشکر کا ایک رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ اور اورکزئی کے سرحدی علاقے سپاہ میں شدت پسندوں نے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی امن لشکر کے رضاکار کی گاڑی گزری تو دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں رضا کار اکبر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد امن لشکر کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جب کہ زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید : کوہاٹ