ملک میں پولیو کے کیسز کی مجمو عی تعداد 206ہوگئی

ملک میں پولیو کے کیسز کی مجمو عی تعداد 206ہوگئی
ملک میں پولیو کے کیسز کی مجمو عی تعداد 206ہوگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں پولیو وائرس کے مزید چار کیسز سامنے آگئے ہیں، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دوسو چھ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نئے پولیو کیسز میں ایک خیبر ایجنسی، دو پشاور جب کہ ایک شیخوپورہ سے رپورٹ ہوا ہے جس کے بعدرواں سال فاٹا میں کل پولیو کیسز کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال 42، سندھ 19، پنجاب3 اور بلوچستان میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت