” آپریشن 021“ کا تجربہ کامیاب رہا: زیبا بختیار

” آپریشن 021“ کا تجربہ کامیاب رہا: زیبا بختیار
” آپریشن 021“ کا تجربہ کامیاب رہا: زیبا بختیار

  

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ‘ فلمسٹار اور ہدایت کارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں اور مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کام معیاری کیا جائے۔ اچھے موضوعات پر جس دور میں بھی فلم بنی وہ لوگوں نے پسند کی۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ میں نے حال ہی میں ”آپریشن 021“ کے نام سے فلم بنائی جو عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی ہے‘ لوگوں نے بہت پسند کی ہے اور میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ فلم انڈسٹری کا زوال 1991ءمیں شروع ہوا۔ کیونکر اس دور میں غیر معیاری اور بری فلمیں بنائی گئیں‘ اب نئے لوگ فلمیں بنا رہے ہیں جو معیاری ہیں اور بین الاقوامی معیار پر پوری اترتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم اپریشن 021 میں تھا موضوع لیا گیا ہے۔

مزید : تفریح