گرمی‘ دم گھٹنے سے کارکن بے ہوش ہوکر گرتے‘ تحریک انصاف کے قائدین تقریریں کرتے رہے
ملتان (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے رہے اور کارکن گھٹن کے باعث بے ہوش ہوتے رہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے تحریک انصاف کے کارکن نے بتایا کہ جب شاہ محمود قریشی تقریر کر رہے تھے تب ڈی جے بٹ نے کہا کہ تین آدمی بے ہوش ہوگئے ہیں، ایمبولینس اور پانی بھجوایا جائے تو شاہ محمود قریشی نے ہاتھ کے اشارے سے خاموش ہوجاو¿ کہا۔ دوسری بار ڈی جے بٹ نے کہا تو پھر شاہ محمود قریشی نے وہی جواب دیا جس سے ہمارا دل بہت دکھی ہوا ہے۔ اولاد میری یا شاہ محمود قریشی کی بھی ہو سکتی ہے۔ عمران کا خطاب جاری تھا کہ لوگوں نے باہر نکلنا شروع کردیا۔ دور دراز والے جلسہ ختم ہونے سے پہلے نکلنا چاہتے تھے جس سے گیٹ پر بہت رش ہو گیا لوگ ایک دوسرے پر گرے جس سے 40 سے زائد لوگ بے ہوش ہوئے۔