لڑکیاں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟حیران کن تحقیق

لڑکیاں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟حیران کن تحقیق
لڑکیاں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟حیران کن تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اکثر مرد وں کے دل میں کہیں نہ کہیں یہ بات ضرور ہوتی ہے کہ لڑکیاں انہیں پسند کریں اور وہ صنف نازک میں ہر دلعزیز ہوں اور اس مقصد کے لئے وہ مختلف جتن بھی کرتے ہیں۔عموماً دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکیاں خوش مزاج لڑکوں کو پسند کرتی ہیں۔ ان کی پسندیدگی کی ایک وجہ تو یہ ہوسکتی ہے کہ نکتہ نظر اور سڑیل مزاج کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا اور کم از کم خوابوں کا شہزادہ بنانے کا سپنا تو کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ لڑکیاں عام طور پر مزاحیہ اور ہنس مکھ نوجوان کو کیوں پسند کرتی ہیں۔
-1 خوش مزاج نوجوان دل لبھانے والے ہوتے ہیں۔
-2 ایسے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے قدرتی خزانے سے مزین ہوتے ہیں۔ انہیں کوئی بھی مشکل ٹاسک دے دیا جائے تو اس کا حل فوری طور پر دیتے ہیں۔ مذاق ہی مذاق میں کام بھی کردیتے ہیں اور روتے ہوئے کو ہنسا بھی دیتے ہیں۔
-3 ایسے نوجوان بہت ہی سماجی ہوتے ہیں۔ معاشرے میں ان کو روابط و مکتبہ فکر سے ہوتے ہیں۔ ان کی موجودگی میں بوریت نام کی کوئی چیز نہیں پنپ سکتی۔ خاموشی کو توڑنے کے فن سے آشنا ایسے لوگ بہت ہی سچے دل کے ہوتے ہیں۔
-4 خوش مزاج لوگوں کی مشاہداتی قوت عام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ لوگ ایک ہی نظر میں ساری خرابیوں اور خوبیوں کو بھانپ لیتے ہیں اور پھر ماحول کے مطابق بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔
-5 ایسے لوگوں کی موجودگ میں ہر کوئی خود کو محفوظ تصور کرسکتا ہے بلکہ لڑکیاں تو ہر حوالے سے خوش اور محفوظ رہ سکتی ہیں۔ یہ لوگ ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھاتے ہیں۔
-6 ایسے لوگ دوستی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے، وہ بہترین دوست، بہترین ساتھی، بہترین محافظ اور بہترین انسان ثابت ہوتے ہیں۔
-7 خوش کن لوگوں کے ہاں اعتماد کی کمی نہیں ہوتی۔ وہ اعتماد میں رہتے ہیں اور اعتماد میں رکھتے ہیں۔ اعتماد توڑنے کا مطلب ان کے نزدیک ایمان ختم کرنے کے مترادف ہوتا ہے لہٰذا انہیں قابل بھروسہ کہا جاسکتا ہے۔
-8 سب سے بڑی بات کہ ایسے لوگ روتوں کو ہنساتے ہیں اور شگوفوں کی ایسی برسات کرتے ہیں کہ ہر کوئی خوشگوار دکھائی دینے لگتا ہے۔ یوں کہہ سکتے ہیں کہ چہروں پر مسکراہٹیں سجانے کا فن ان سے زیادہ کسی اور کو نہیں آتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -