چاہتی ہوں نواز شریف اور مودی نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں : ملالہ یوسفزئی

چاہتی ہوں نواز شریف اور مودی نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں : ملالہ یوسفزئی
چاہتی ہوں نواز شریف اور مودی نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں : ملالہ یوسفزئی

  

لندن(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوبل انعام ملنے کا یقین نہیں آرہا، بطور پاکستانی یہ اعزاز ملنے پر فخر ہے، بھرپور تعاون کرنے پر والد، والدہ اور دیگر اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں،چاہتی ہوں نواز شریف اور مودی نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ یہ صرف ایک ایوارڈ نہیں، مجھے احساس ہوا کہ میں ایک آزادی لڑکی ہوں، پاکستان اور بھارت کو مشترکہ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے، ملالہ نے کہا کہ میرے والد نے مجھے قید کرکے نہیں رکھا بلکہ پڑھنے کی آزادی دی۔ انہوں نے پاک بھارتم وزراءاعظم سے درخواست کی کہ وہ ہم دونوں کو مشترکہ انعام ملنے کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں اور ہماری حوصلہ افزائی کریں۔

مزید : قومی