سانحہ ملتان ، ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے: شرجیل میمن

سانحہ ملتان ، ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے: شرجیل میمن
سانحہ ملتان ، ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے: شرجیل میمن

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شرجیل میمن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری عمران اسماعیل نے آن ائیر اعتراف کیا کہ ملتان سانحہ کی وجہ تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کی بد انتظامی تھی جبکہ چیئرمین تحریک انصاف حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے بیان دیا ہے کہ حکومت نے سٹیج سے سیڑھیاں ہٹائیں ، میڈیا صبح سے سٹیڈیم میں موجود تھا، کسی چینل کے پاس ایسی فوٹیج ہے تو سامنے لائے۔

مزید : کراچی