سانحہ قاسم باغ ،ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال ، تحریک انصاف ذمہ دار قرار

سانحہ قاسم باغ ،ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال ، تحریک انصاف ذمہ دار ...
سانحہ قاسم باغ ،ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال ، تحریک انصاف ذمہ دار قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے سانحہ قاسم باغ ملتان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے ،رپورٹ میں سانحے کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قاسم باغ سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ مچنے سے سات افراد جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے تیار کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب کو بھجوائی جانے والے رپورٹ کے مطابق پنڈال کے گرد دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے جس وقت بھگدڑ مچی اس وقت سٹیڈم کے پانچ دروازے کھلے تھے،پولیس اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتی رہی ۔ رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر انتظامی ذمہ داری تحریک انصاف کے ذمے تھی۔
ادھر سی پی او ملتان سلطان گجر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو حادثہ کے بارے میں بتایا ہے وجوہات نہیں دیں ہیں ۔ واقعے کی انکوائری صرف مقررہ ٹیم ہی کرے گی جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مختص انکوائری ٹیم تاحال ملتان نہیں پہنچی ، مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔