ڈی سی او شہباز شریف کا منشی بنا ہوا ہے ،سانحہ ملتان کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے: شاہ محمود قریشی

ڈی سی او شہباز شریف کا منشی بنا ہوا ہے ،سانحہ ملتان کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ...
ڈی سی او شہباز شریف کا منشی بنا ہوا ہے ،سانحہ ملتان کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے: شاہ محمود قریشی

  

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی سی او ملتان شہباز شریف کے منشی بنے ہوئے ہیں، ملتان کا واقعہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

شہر اولیا ءمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان غلط بیانی کر رہے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ واقعہ اتفاقی طور پر ہوا، ہم کسی کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہتے،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جلسے کی جگہ تبدیل کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ملتان کا واقعہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے، چیف میپکو کو فون کر کے پوچھا کہ بجلی کیوں کاٹی گئی ہے تو چیف میپکو نے کہا کہ پرانا بل ہے جس کی ادائیگی ہونی ہے، ڈی سی او ملتان غلط بیانی کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی،پولیس نے کھینچ کھینچ کر لوگوں کو سٹیج پر چڑھایا،میں اور عمران خان آئے تو سٹیج سے سیڑھی غائب کر دی گئی۔عمران خان کل ڈھائی سے تین بجے ملتان پہنچیں گے اور ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے.عمران خان کل جاں بحق ہونے والے ہر کارکن کے گھر جائیںگے اور تعزیت کریں گے،ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی سی او اور ڈپٹی ہائی کمشنر پر ہے۔انھوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو عمران خان فیصل آباد میں ہوں گے اور میں وہاں کی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوںکہ وہ پہلے ہی سیکیورٹی کا بندوبست کریں۔

مزید : ملتان /اہم خبریں