سڑک کنارے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
اورکزئی ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپاہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارود مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب دوسرا زخمی ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے سپاہ میں سڑک کنارے نصب بارود مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔