ایئرپورٹ پر طیارے میں خرابی کی وجہ سے رن وے بند ہوگیا

ایئرپورٹ پر طیارے میں خرابی کی وجہ سے رن وے بند ہوگیا
 ایئرپورٹ پر طیارے میں خرابی کی وجہ سے رن وے بند ہوگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے طیارے میں خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہے جس کی کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔سول ایسوسی ایشن کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 747طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا جس کی وجہ سےرن وے پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خراب ہونے والے طیارے کا تیل بہہ گیا ہے، تیل پھیلنے کے باعث رن وے پرکوئی طیارہ نہ لینڈ کرسکتا ہے نہ ٹیک آف اس لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی کئی پروازوں کو فضا میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر خراب ہونے والے طیارے کو ہٹادیا گیا ہے،ایئرپورٹ جلد پروازوں کے لیےکھول دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کھلنے میں 20منٹ لگیں گے۔

مزید : اسلام آباد