پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی
پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریکِ انصاف کو سپورٹس اسٹیڈٰیم میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں کامیاب جلسے کے بعد تحریکِ انصاف کو17 اکتوبر کوسپورٹس سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سرگودھا کا جلسہ سپورٹس سٹیڈیم کے بجائے کہیں اورمنتقل کرنے کی ہدایت کی جارہی تھی۔پی ٹی آئی کے اصرارپرڈی سی اوسرگودھا نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدرممتازاخترسے ملاقات میں جلسے کی اجازت دے دی۔ تحریکِ انصاف سرگودھا کے صدرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے پرشکرگزارہیں۔

مزید :

سرگودھا -