بزدل لوگ ملالہ کا نام نہیں لے سکتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بزدل لوگ ملالہ کا نام نہیں لے سکتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
بزدل لوگ ملالہ کا نام نہیں لے سکتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ملالہ پرپاکستان کوفخرہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں گل مکئی ملالہ یوسفزئی کے ہمت و حوصلے کی داددی ہے۔انھوں نے کہا کہ بزدل لوگ ملالہ یوسفزئی کا نام نہیں لے سکتے،ملالہ نے نوبل انعام جیت کرملک کا نام روشن کیاہے۔پاکستان کو ملالہ یوسف زئی پر فخرہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لاشوں کی سیاست نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعبدالسلام کے بعد ملالہ یوسف زئی دوسری پاکستانی شہری ہیں، جنھوں نے نوبیل انعام حاصل کیا ہے، ملالہ نوبل انعام جیتنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔

مزید : کراچی