واپڈا کی پھر تیاں ، سیلاب متاثرین کو لاکھوں کا بل بھیج دیا

واپڈا کی پھر تیاں ، سیلاب متاثرین کو لاکھوں کا بل بھیج دیا
واپڈا کی پھر تیاں ، سیلاب متاثرین کو لاکھوں کا بل بھیج دیا

  

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)واپڈا نے سیلاب سے گرنے والے گھر کے مالکان کو ایک لاکھ اٹھا ئیس ہزار روپے کا بل بھجوا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی میاں بیوی کا مکان سیلاب میں بہ گیا تھا اور وہ اپنے گھر کی دیواروں کے نیچے پناہ لیے ہوئے ہیں ۔ واپڈا نے ان میاں بیوی کو حیر ت انگیز طور پر ایک لاکھ اٹھائیس ہزار روپے کا بل بھجوا دیا اور پھر سونے پہ سہاگہ ، ان کا میٹر بھی کاٹ کر ساتھ لے گئے ۔ سیلاب سے متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جب بل کی درستگی کے لیے واپڈا کے دفتر سے رجوع کیا تو وہاں موجود ملازمین نے ان سے دو ہزار روپے بھی اینٹھ لیے ۔

مزید : چنیوٹ /اہم خبریں